محکمہ ایکسائز کو لگژری ٹیکس ڈیمانڈ میں اضافہ کے احکامات

محکمہ ایکسائز کو لگژری ٹیکس ڈیمانڈ میں اضافہ کے احکامات

سرکل افسران اپنے علاقوں میں لگژری جائیدادوں کی مکمل تفصیل دینگے ،ڈی جی کی ٹیم ری چیکنگ کر کے لگژری ٹیکس ڈیمانڈ میں اضافہ کرے گی

راولپنڈی(سیدشہریار)راولپنڈی ریجن میں محکمہ ایکسائز کو لگژری ٹیکس ڈیمانڈ میں اضافہ کے احکامات جاری کر دیئے گئے ،سرکل افسران کو اپنے علاقوں میں ایسی جائیدادوں کی نشاندہی کا حکم جاری کردیاگیا۔ایکسائز ذرائع کے مطابق لگژری ٹیکس یونٹس کم ہونے کے باعث ڈی جی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے راولپنڈی ریجن کے ایکسائز حکام کو اس میں اضافہ کا حکم دیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکل افسران اپنے علاقوں میں لگژری جائیدادوں کی مکمل تفصیل فراہم کریں گے جنھیں ڈی جی کی ٹیم ری چیک کرے گی اور لگژری ٹیکس ڈیمانڈ میں اضافہ کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں