جڑواں شہروں میں ڈاکے، چوریاں : 9 موٹرسائیکلوں، لینڈ کروزر سے محروم

جڑواں شہروں میں ڈاکے، چوریاں : 9 موٹرسائیکلوں، لینڈ کروزر سے محروم

ملزمان ایک رکشہ ، لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی ،82من سریا اوردیگر قیمتی اشیا بھی لے گئے ،صدربیرونی ،روات اور نصیر آباد کے علاقوں میں راہزنی کی وارداتیں ،شہری لٹ گئے ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے

راولپنڈی،اسلام آباد ( خبر نگار) جڑواں شہروں میں چوری ،راہزنی اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو9موٹرسائیکلوں، ایک رکشہ ، لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی ،82من سریے اوردیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیاگیا،رتہ امرال سے مہران ،وارث خا ن سے مطیع اللہ ،نیوٹائون سے عبدالرافع، ویسٹریج سے عمار ، ریس کورس سے عثمان،سول لائن سے راشد ، حسن،ایئر پورٹ سے عبدالباقی ،کوہسار سے خیال محمد کے موٹرسائیکل جبکہ رمنا سے حیدر الطاف کی لینڈ کروزر چوری کرلی گئی ، ادھر صادق آباد کے علاقے سے وسیم کا رکشہ چور لے اڑے ،دوسری جانب تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں موٹرسائیکل سواروں نے کا رسواروں کو روک کر نقدی اور دو تولہ سوناچھین لیا، صدربیرونی کے علاقے میں نان شاپ پر آنے والے پانچ ڈاکوئوں نے ہینڈز اپ کرواکر وہاں پر موجود افراد سے 43ہزارروپے نقدی اور موبائل فون چھین لئے ،روات میں اسد اور اسکی فیملی سے بر لب سڑک موبائل فون اور زیور چھین لیاگیا،چونترہ میں افضل خان کے گودام سے 82من سریا اور تار مالیتی چھ لاکھ سولہ ہزارروپے چور لے اڑے ،تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں ملک مظہر کے گھر سے تیس لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اورنقدی ، شہزاد ٹائون سے کبیر کے گھر سے چھ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کرلی گئی ، کراچی کمپنی کے علاقے میں نازیہ کی گاڑی سے تنویر نے لیپ ٹاپ اور نقدی چرالی ،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں