میرپورخاص کو ملنے والی سرکاری گندم کی کراچی میں فروخت
چھٹی والے روز پانچ ہیوی گاڑیایوں میں 3500بوری گندم روانہ کی گئی
میرپورخاص(بیورورپورٹ) سندھ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سرکاری گندم میرپورخاص کے عوام کو ملنے کے بجائے کراچی میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق میرپورخاص کی میر کالونی کے قریب واقع سرکاری گودام سے اتوار کو چھٹی والے روز پانچ ہیوی گاڑیاں گندم کی بوریوں سے لوڈ کی گئیں ، جن میں تین ہیوی ٹریلر اور دو دس ویلر گاڑیاں شامل تھیں ، ان گاڑیوں میں 3500گندم کی بوریاں لوڈ کر کے کراچی بھیجی گئی ہیں ۔ سندھ حکومت کے 14اکتوبر کو گندم جاری کرنے کے لیٹر کے مطابق 16اکتوبر سے ماہ اکتوبرکے کوٹہ میں میرپورخاص ریجن کو 4420بوری یعنی ایک لاکھ 10 ہزار500من گندم جاری کر نے کا کہا گیا، ذرائع کے مطابق فلور ملوں کے کوٹے کی گندم کو کراچی روانہ کیا جارہا ہے ، کراچی میں اس وقت 24سو روپے فی من یعنی 100 کلو کی بوری چھ ہزار میں فروخت ہو رہی ہے ، اس طرح لاکھوں روپے کمایا جارہا ہے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے ضلع میرپورخاص کے عوام کو دیا جانے والا سستے آٹاکا پلان ناکام بنایا جارہا ہے ، میرپورخاص کے عوام مہنگے داموں آٹا خرید نے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔