آذربائیجان کے سفیر کا نمل کا دورہ ، تصویری نمائش دیکھی

آذربائیجان کے سفیر کا نمل کا دورہ ، تصویری نمائش دیکھی

کشمیر پر پاکستان کے موقف کی تائیدکرتے ہیں ، خضر فرحادوف کاطلبہ سے خطاب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)آذربائیجان کشمیر پر پاکستان کے موقف کی تائید کرتا ہے ، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرارداد وں کے مطابق حل کیا جائے ، پاکستان نے آذربائیجان کی حب الوطنی کی جنگ میں بھرپور حمایت کی ، ان خیالات کا اظہار آذربائیجان کے سفیر خضر فرحادوف نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) کے دورے کے دوران طلبہ سے خطاب میں کیا، اس موقع پر ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) محمد جعفر، ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر سید نادر علی، پروریکٹرز،ڈین، صدر شعبہ ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر اور ادویات سازی کی صنعت میں بہت پوٹینشل ہے اور تعلیم کے میدان میں تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع میسر ہیں، قبل ازیں انہوں نے ریکٹر نمل سے انکے آفس میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، ریکٹر نمل نے انہیں شیلڈ پیش کی، بعد ازاں انہوں نے جنگ کے حوالے سے تصویری نمائش کا دورہ بھی کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں