لندن میں کشمیرکمپین کاآغاز،ڈیجیٹل وین اہم مقامات پرجائیگی

لندن میں کشمیرکمپین کاآغاز،ڈیجیٹل وین اہم مقامات پرجائیگی

مہم کے ذریعے ہزاروں لوگوں کو کشمیرمیں بھارتی مظالم سے آگاہ کرینگے ،راجہ فہیم

لندن (نمائندہ دنیا )تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام لندن میں کشمیر ڈیجیٹل کمپین کا اہتمام کیا گیا جس پر بھارت کے کشمیر پر ناجائز فوجی قبضہ ، بھارتی افواج کے مظالم کو بے نقاب کرنے کے علاوہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے پیغامات موجود تھے ،ڈیجیٹل وین لندن میں اہم مقامات پر گھومے گی۔لندن میں برینٹ مسجد کے باہر ڈیجیٹل کمپین کا آغاز کر دیا گیا۔ صدر تحریک کشمیر بر طانیہ راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ ڈیجیٹل وین کے ذریعے ہزاروں لوگوں تک پیغام پہنچائیں گے کہ کس طرح بھارتی افواج نہتے کشمیریوں کو ظلم و جبر کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ تقریب میں صدر ورلڈ کشمیرآگاہی فورم امریکہ ڈاکٹر غلام نبی میر، حاجی محمد صدیق ، حکمداد قادری، چوہدری محمد رمضان صدر تحریک کشمیر لوٹن، ریحانہ علی انفارمیشن سیکرٹری تحریک کشمیر برطانیہ، چوہدری زاہد اقبال ، محمد لقمان اور یاسر عالم نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزی کر رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں