راولپنڈی، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں، 4گرفتار

راولپنڈی، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں،  4گرفتار

ملزموں سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد، ملزموں کیخلاف مقدمات درج

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان گرفتار، 2پستول 30بور معہ ایمونیشن، 200گرام چرس اور 9بوتل شراب برآمد کر لیں اورملزموں کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے آصف سے 1پستول 30بور معہ ایمونیشن، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے فرحت شاہ سے 1پستول 30بور معہ ایمونیشن، تھانہ پیرودھائی پولیس نے امرعلی سے 200گرام چرس جبکہ تھانہ مری پولیس نے حسنین سے 9بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں