جدیدٹیکنالوجی سے ادارہ مالی طورپرمستحکم ہوگا،ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورزکاویڈیوپیغام
منیجنگ ڈائریکٹر، طہ مغربی، یوٹیلیٹی سٹورز نے ویڈیو پیغام میں ورکرز کو مخاطب
اسلام آباد(دنیارپورٹ)منیجنگ ڈائریکٹر، طہ مغربی، یوٹیلیٹی سٹورز نے ویڈیو پیغام میں ورکرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی روشنی میں کمپیوٹرائزیشن کا عمل جاری ہے تاکہ عوام الناس کو یوٹیلیٹی سٹورز سے مزید بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن دراصل کاروبار کرنے کا ایک نیا اور جدید طریقہ ہے جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اورہمارا ادارہ مالی طور پر مستحکم ہوگا۔ انھوں نے ویڈیو پیغام کے اختتام میں کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ ملکی اور ادارے کی ترقی اور استحکام کے لیے اس عمل میں بھر پور حصہ لیں گے اور کارپوریشن کو کامیابی سے ہمکنار کروائیں گے ۔