کراس بارڈر انٹر بینک پیمنٹ سسٹم سروسز پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کو بہتر بنائیں گی،شیخ شارق

کراس بارڈر انٹر بینک پیمنٹ  سسٹم سروسز پاکستان کے بینکنگ  سیکٹر کو بہتر بنائیں گی،شیخ شارق

نیشنل بینک آف پاکستان کے چیف نمائندے شیخ محمد شارق نے کہا ہے کہ کراس بارڈر انٹر بینک پیمنٹ سسٹم سے متعلقہ سہولیات سی این وائی(چینی یوآن رین من بی) میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو تیز کرنے کے لیے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کو بہتر بنائیں گی

اسلام آ باد (دنیارپورٹ) چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان انوسٹمنٹ فورم اور کراس بارڈر ای کامرس کانفرنس منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد شارق نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت دونوں ممالک کثیر سطح کے تعاون کے میکانزم کے قیام اور پالیسی کوآرڈنیشن کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں