فوجی فرٹیلائزرکمپنی کا سال 2021 کیلئے تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج کااعلان

فوجی فرٹیلائزرکمپنی کا سال 2021 کیلئے تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج کااعلان

فوجی فرٹیلائزر کمپنی ( ایف ایف سی) لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے گزشتہ روز ہونیوالے اجلاس میں بورڈ نے 30 ستمبر 2021 کو اختتام پذیر ہونیوالی نو ماہ کی مدت کے نتائج کا اعلان کیا

اسلام آباد(دنیارپورٹ) کمپنی نے 15.89 ارب روپے کا مستقل خالص منافع حاصل کیا جبکہ فی شیئر کمائی 12.49 روپے رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15فیصد زیادہ ہے ۔ ایف ایف سی نے اس مدت کے دوران 1,867 ہزار ٹن یوریا کی پیداوار حاصل کی اور مجموعی سیلز آمدنی 73.59 ارب روپے رجسٹر کی ۔ کمپنی نے سال 2021 کی تین سہ ماہیوں کے دوران 9.85 روپے فی حصص کی مجموعی تقسیم کے ساتھ 3.75 روپے فی حصص کے تیسرے عبوری ڈیویڈنڈ کا بھی اعلان کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں