آئندہ کوئی انسپکٹر تاجروں کو ہراساں نہیں کریگا:ڈائریکٹر ایکسائز

آئندہ کوئی انسپکٹر تاجروں کو ہراساں نہیں کریگا:ڈائریکٹر ایکسائز

جن تاجروں نے ٹیکس نہیںدیا انہیںقائل کریں:تنویر گوندل، تاجر وفد سے گفتگو

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تنویر گوندل سے مرکزی تنظیم تاجران پنجاب ، راولپنڈی کے صدر شرجیل میر کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر ای ٹی او نازیہ بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر شرجیل میر نے کہا انسپکٹرز کو ہدایت کریں وہ ٹیکس کے معاملے پر تاجروں کو بلا وجہ ہراساں نہ کریں۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کہاآپ ٹیکس ریونیو بڑھانے میں ہمارا ساتھ دیں اور جن تاجروں نے کئی سال سے ٹیکس نہیں دیا انھیں ٹیکس دینے کیلئے قائل کریں، آئندہ کوئی انسپکٹر تاجروں کو ہراساں نہیں کرے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں