یوم سیاہ،فرینڈزآف کشمیرکاپریس کلب کے باہرمظاہرہ

یوم سیاہ،فرینڈزآف کشمیرکاپریس کلب کے باہرمظاہرہ

تحریک جوانان کشمیر کی پریس کانفرنس،مقبوضہ کشمیرمیں کالے قوانین،جعلی مقابلوں پرتشویش

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے فرینڈز آف کشمیر کے زیرِ اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت حریت رہنما عبدالحمید لون نے کی۔مظاہرے میں یوسف نسیم ، عبدالحمید لون، سردار شوکت محمود۔ نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ،خولہ خان ،عابد رزاق ،پرویز ایڈووکیٹ،رفیق ڈار، منظور شاہ، ماجد سدوزئی، مجید میر و دیگر نے خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیریوں کے جائز اور ناقابل تنسیخ حق خودارادیت ملنے تک ان کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے ۔تحریک جوانان کشمیر/ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عرفان اشرف ، پیر علی رضا بخاری ، سردار نبیلہ ارشاد، خدیجہ زرین، سردار مشتاق اور دیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کا نفاذ، جبری گمشدگیوں ، غیر معینہ مدت تک کرفیو کے نفاذ اور حالیہ جعلی فوجی مقابلوں پر تشویش کا اظہار کیاہے ، انہوں نے کہا ضیا مصطفی کو کوٹ بھلوال جیل جموں سے نکال کر پونچھ کے جنگلات میں شہید کیا گیا ۔ یوم سیاہ

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں