اسلام آبادمیں پہلی مرتبہ پلاسٹک روڈزکانسپٹ پرکام کاآغاز

اسلام آبادمیں پہلی مرتبہ پلاسٹک روڈزکانسپٹ پرکام کاآغاز

منصوبہ سی ڈی اے اورنجی کمپنی کے اشتراک سے فاطمہ جناح پارک میں شروع کیاگیا،مثبت نتائج پرمزیدپلاسٹک روڈزتعمیرکی جائینگی،پلاسٹ ویسٹ کوری سائیکل کیاجائیگا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پلاسٹک روڈز کانسپٹ پر کام کا آغاز کردیا ہے ، یہ منصوبہ سی ڈی اے اور نجی کمپنی کے اشتراک سے فاطمہ جناح پارک ایف نائن میں شروع کیا گیا ہے ۔ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی ہدایت پر ایف نائن پارک میں پلاسٹک روڈ کانسپٹ پر ٹرائل ٹیسٹ شروع کردیا گیا ہے ، اس منصوبے کے تحت ا نجینئرنگ نتائج چند روز میں لینا شروع کردئیے جائیں گے ۔ اس منصوبے کے مثبت نتا ئج آنے کی صورت میں اسلام آباد کے دیگر علاقوں میں پلاسٹک روڈز تعمیر کی جائیں گی، پلاسٹک روڈ روایتی روڈز سے زیادہ پائیدار ثابت ہوگی۔ حکام نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں روانہ کی بنیاد پر 150سے 180ٹن پلاسٹک ویسٹ کو ری سائیکل کیا جائے گا، اس منصوبے سے ماحولیاتی آ لودگی میں نمایاں کمی آ ئے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں