این ایچ اے کابزنس پلان،کنسلٹنسی فرم کی خدمات کیلئے معاملہ کمیٹی کو ارسال

این ایچ اے کابزنس پلان،کنسلٹنسی فرم کی خدمات کیلئے معاملہ کمیٹی کو ارسال

اتھارٹی نے پلان کی فزیبلٹی بنانے کیلئے کنسلٹنسی فرم کی خدمات لینے کافیصلہ کیاہے

اسلام آباد(ایس ایم زمان) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ترقیاتی بزنس پلان تیار کرنے کیلئے کنسلٹنسی فرم کی خدمات لینے کامعاملہ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی سربراہی میں کمیٹی کوبھجوادیاہے ۔ وفاقی حکومت نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان کی سربراہی میں این ایچ اے کے ترقیاتی بزنس پلان کی منظوری کیلئے کمیٹی قائم کی ہے ۔ این ایچ اے نے ترقیاتی تجارتی پلان کی فزیبلٹی بنانے کیلئے کنسلٹنسی فرم کی خدمات لینے کافیصلہ کیاہے ۔ این ایچ اے کنسلٹنسی فرم کی خدمات کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان کی کمیٹی کی اجازت سے مشروط کیاہے ۔ این ایچ اے نے کنسلٹنسی فرم کی خدمات لینے کیلئے معاملہ کو کمیٹی کوبھجوادیاہے جس کی سفارشات پر کنسلٹنسی فرم کی خدمات لینے یانہ لینے کافیصلہ کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے ) کے خسارہ کو ختم کرنے خود مختار ادارہ کی حیثیت سے چلانے کیلئے تجارتی پلان تیار کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ وزارت مواصلات کے تجارتی پلان کے مطابق این ایچ اے کی تنظیم نو کی جائے گی اور این ایچ اے کو وفاقی حکومت ترقیاتی پروگرام کے تحت بجٹ نہیں د یا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں