جرمن سفارتخانے کاموسمیاتی تبدیلیوں سے آگاہی کیلئے ایکوفلم فیسٹیول کاانعقاد

جرمن سفارتخانے کاموسمیاتی تبدیلیوں  سے آگاہی کیلئے ایکوفلم فیسٹیول کاانعقاد

جرمنی کی ایمبیسی نے اسلام آباد کے فاطمہ جناح کے ایف نائن پارک میں ایکو فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا

اسلام آباد(دنیارپورٹ) تقریب کا مقصد عوام الناس بالخصوص سکول کے بچوں اور نوجوانوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے آگاہی اور ان سے نمٹنے کی اجتماعی کاوشوں کے سلسلے میں احساس ذمہ داری پیدا کرنا تھا۔ تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں، والدین اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر The Adventure Planet کے نام سے ایک اینی میٹڈ فلم بھی اوپن ایئر موڈ میں پیش کی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں