نمز اورادویہ سازکمپنی کے درمیان معاہدے پر دستخط ، نجی شعبے کی استعدادبڑھانے میں مددملے گی
نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (نمز) اورادویہ ساز کمپنی فوکس اینڈ رلز نے مفاہمت کی دستاویز (ڈی او یو) پر دستخط کئے ہیں
راولپنڈی (اے پی پی) جس سے دنیا میں اس کی مزید مسابقت کیلئے تحقیق و ترقی میں نجی شعبہ کی استعداد کار بڑھانے اور کمی کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ ایک سادہ تقریب میں مفاہمت کی دستاویز پر نمز کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید محمد عمران مجید اور فوکس اینڈ رلز کے چیف ایگزیکٹو فضلی حنان نے دستخط کئے ۔ اس موقع پر اپنے مختصر ریمارکس میں نمز کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عمران مجید نے تعلیمی و صنعتی شعبوں اور انڈسٹری کے درمیان تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کا کام نجی شعبہ کو بعض پراڈکٹس کی تیاری میں مدد کیلئے تحقیق و ترقی کو فروغ دینا ہے ۔