علامہ اقبال لرننگ ریسورس سنٹر کا افتتاح،13سوطلبہ مستفیدہونگے
ایم ڈی/FFپریذیڈنٹ FUI وقار احمد ملک نے گزشتہ روز علامہ اقبال لرننگ ریسورس سنٹر ( سنٹرل لائبریری ) فائونڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس (FUIC)کاافتتاح کیا
اسلام آباد(دنیارپورٹ) ڈائریکٹرFUIC نے پریذیڈنٹ کو لائبریری کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ ایک جدید ترین لرننگ ریسورس سنٹر جو FUIC کے چاروں اداروں FUMC، FUIRS،FUCD اورFUCN کے طلباء کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے ۔ بعد ازاں صدر نے لائبریری کا باقاعدہ دورہ کیااور فیکلٹی ،طلباء اور عملے سے بات چیت کی۔لرننگ ریسورس سنٹر7800مربع فٹ میں بنا یا گیا ہے جس میں 1300طلباء کو ایڈجسٹ کیاجاسکتاہے ۔