نوجوان فوج میں شمولیت کیلئے صلاحیتیں بہتر بنائیں ،کمانڈر فاروق

نوجوان   فوج میں شمولیت کیلئے صلاحیتیں بہتر بنائیں ،کمانڈر فاروق

اردو یونیورسٹی میں سیمینار ،انتظام شعبہ کامرس نے کیا تھا ،ڈاکٹر غزالہ شاہین کا بھی خطاب

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں قائم شعبہ کامرس نے \\\"طالب علموں کی پاکستان فورسز میں شمولیت کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کی حوصلہ افزائی\\\" کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کیا، سیمینار میں پاک بحریہ کے کمانڈر فاروق خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ،اپنے خطاب میں کمانڈر پاک بحریہ نے طلباء کی رہنمائی کی اور بتایا کہ نوجوان اور خاص طور پر طلباء کس طرح اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کو بہتر بنا سکتے ہیں جو کہ افواج پاکستان میں شامل ہونے کیلئے ضروری ہیں،شعبہ کامرس کی سربراہ ڈاکٹر غزالہ شاہین نے کہا کہ وہ پاک بحریہ کے کمانڈر فاروق خان کی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا اور ہمارے ساتھ تمام اہم تجاویز شیئر کیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں