آزاد کشمیر ،آئندہ برس وسط مئی میں بلدیاتی انتخابات، اقدامات شروع
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات وسط مئی 2022 میں کرانے کیلئے اقدامات شروع کر دئیے
اسلام آباد،مظفرآباد (خصوصی نامہ نگار، بیورورپورٹ) وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ پہلے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے تھا اسے کم کرتے ہوئے چند ہزار کیا گیا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی پر عالمی اداروں اور طاقتوں کی خاموشی افسوسناک ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں حریت رہنماؤں، صحافیوں اور مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔