باغ،محتسب کی مداخلت پر چوکیدار کو سترہزار روپے کی ادائیگی
محتسب آزاد کشمیر کی ہدایت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی نے شکایت گزار سعید خان سکنہ غازی آباد ضلع باغ کو ستر ہزار روپے کی ادائیگی کر دی
مظفرآباد ( بیورو رپورٹ) شکایت گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس کا بیٹا محمد عادل بحیثیت ورکچارج چوکیدار محکمہ لوکل گورنمنٹ میں 2009ء سے تعینات ہے ،4سال تک ماہوار تنخواہ 4,830روپے باقاعدہ ملتی رہی لیکن 2013ء سے اب تک تنخواہ کی ادائیگی نہیں ہوئی جس پر محتسب نے ادائیگی کی ہدایت کردی ۔