ڈاکٹر فیصل سلطان سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

ڈاکٹر فیصل سلطان سے  برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے ملاقات کی

اسلام آباد (این این آئی)وزارت قومی صحت کے ٹویٹ کے مطابق ملاقات میں برطانیہ کے محکمہ صحت اور وزارت قومی صحت کے درمیان شراکت داری پر تبادلہ خیال کیاگیا اور صحت کے حوالے سے ہم آہنگی اور تعاون کے مستقبل کے منصوبے بھی زیر بحث لائے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں