چینی ایوارڈ پاکستانی کیمیادان پروفیسر ڈاکٹر اقبال چودھری کے سپرد

چینی ایوارڈ پاکستانی کیمیادان پروفیسر ڈاکٹر اقبال چودھری کے سپرد

چینی سفیر نونگ رونگ کی کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل سے ملاقات ،دوطرفہ تعاون پر گفتگو

اسلام آباد (نامہ نگار) چین کے سفیر نونگ رونگ سے کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر اقبال چودھری نے ملاقات کی اور او آئی سی کے ممبر ممالک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا، سفیر نے پروفیسر چودھری کو گوانگشی گولڈن سلک بال فرینڈشپ ایوارڈ پیش کیا جس کا اعلان ان کے لئے گزشتہ سال کیا گیا تھا،گوانگشی نارمل یونیورسٹی کی سفارش پر چین کے صوبے گوانگشی ژوانگ کی عوامی حکومت نے پروفیسر چودھری کو گوانگشی کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں نمایاں خدمات کیلئے 2020 گوانگشی گولڈن سلک بال فرینڈشپ ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا تھا،پروفیسر چودھری عالمی شہرت یافتہ طبی کیمیا دان ہیں،انہیں پاکستان کی حکومتوں نے ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیاز سے نواز رکھا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں