چین ٹیکسٹائل انڈسٹری میں تعاون بڑھانے کیلئے تیار
پاکستان کاٹن کی پیداوار کے لحاظ سے پانچ اولین ممالک میں سے ایک ہے ، ژانگ ژیان
اسلام آ باد (خصوصی وقائع نگار ) چائنا چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف ٹیکسٹائل (CCCT) کے نائب صدر ژانگ ژیان نے کہا ہے کہ چین ٹیکسٹائل انڈسٹری میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنے کیلئے تیار ہے ،پاکستان کاٹن کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کے صف اول کے پانچ ممالک میں سے ایک ہے ، اس کی برآمدات میں کاٹن ٹیکسٹائل مصنوعات کا حصہ 40 فی صد ہے ،دو طرفہ تعاون اور تبادلے کے لحاظ سے پاکستان اور چین بہترین شراکت دار ہیں، چائنہ اکنامک نیٹ کو انٹرویو میں ژانگ ژیان نے کہا کہ چین اور پاکستان دونوں ٹیکسٹائل کے بڑے پروڈیوسر اور برآمد کنندگان ہیں اور یقیناً دونوں ممالک کے درمیان ایک حد تک مسابقت ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان صنعتی ترقی کے مختلف مراحل بھی قریبی تعاون کیلئے وسیع جگہ پیدا کرتے ہیں۔