کینٹ ہسپتال:ڈاکٹرز کی اہم پوسٹیں خالی، بھرتی میں مشکلات

کینٹ ہسپتال:ڈاکٹرز کی اہم پوسٹیں خالی، بھرتی میں مشکلات

سینئر کنسلٹنٹ ای اینڈ ٹی، مائیکروبیا لوجسٹ، ریڈیالوجسٹ و دیگر اسامیاں شامل،کنٹونمنٹ بورڈ کے اشتہار کے باوجود کسی ڈاکٹرز نے بھرتی ہونے میں دلچسپی نہیں لی

راولپنڈی (خاور نواز راجہ) کنٹونمنٹ بورڈ جنرل ہسپتال میں سینئر ڈاکٹرز سمیت دیگر اہم پوسٹیں خالی، تشہیر کے باوجود ڈاکٹروں نے ان اسامیوں پر بھرتی ہونے میں دلچسپی کااظہار نہیں کیا، کینٹ بورڈ کو بھرتی میں مشکلات کاسامنا ہے ۔ ای این ٹی، آئی سپیشلسٹ مریضوں کو نجی ہسپتال ریفر کرنے لگے۔ 3سینئر کنسلٹنٹ سپیشلسٹ ای اینڈ ٹی، مائیکروبیا لوجسٹ، ریڈیالوجسٹ، ڈاکٹرز، میڈیکل آفیسرز اور سٹاف نرسز کی اسامیاں دو ماہ سے خالی ہیں، یہ اسامیاں پُر کرنے کیلئے کنٹونمنٹ بورڈ نے تشہیر کی لیکن کسی ڈاکٹر نے بھرتی ہونے میں دلچسپی نہیں لی، مبینہ طور پر مریضوں کو ای اینڈ ٹی کی پرچی نہیں دی جاتی اور پرائیویٹ ہسپتال بھجوا دیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر کی ڈیڑھ لاکھ روپے ، میڈیکل آفیسرز کی 70ہزار روپے، سٹاف نرس کی 30ہزار روپے تنخواہ مختص کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں