بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر لگانے کا ارادہ نہیں ،وزیراعظم آزاد کشمیر

بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر لگانے کا ارادہ نہیں ،وزیراعظم آزاد کشمیر

ایل او سی کے تمام علاقوں میں بی ایچ یو قائم کئے جائینگے ،وفود سے گفتگو ،اجلاس سے خطاب

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم آزاد کشمیرسردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن پرانی حلقہ بندیوں پر ہونگے ، ایل او سی کے تمام علاقوں میں بی ایچ یو قائم کئے جائیں گے ،ایڈہاک ایکٹ آزادکشمیر کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے ساتھ زیادتی اور میرٹ کا قتل تھا،بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ،ایوان وزیراعظم مظفرآباد کی نئی عمارت کو کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے مختص کریں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں کشمیر ہائو س میں کشمیر بیٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اور مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،قبل ازیں یہاں ترقیاتی جائزہ اجلاس ہوا جس مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں وزیر تعمیرات عامہ اظہر صادق،وزیر منصوبہ بندی چوہدری محمد رشید،چیف سیکرٹری شکیل قادر خان،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر خالد محمود چوہان،پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان،سیکرٹری تعمیرات عامہ بشیر مغل نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں