3رکنی گینگ گرفتار،4مسروقہ موٹرسائیکل،نقدی اور سریا بر آمد

3رکنی گینگ گرفتار،4مسروقہ موٹرسائیکل،نقدی اور سریا بر آمد

صدر بیرونی پولیس کی کارروائی،شکیل ڈکیت گینگ کا سرغنہ 2ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے 4مسروقہ موٹرسائیکل، رقم 5لاکھ روپے ، 5ٹن سریا اور 3پستول بر آمد کرلئے گئے

راولپنڈی (خبرنگار) گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ محمد شکیل خان اورساتھی ملزمان سمیع اللہ اورشہزاد خان شامل ہیں، تھانہ ویمن پولیس نے گھریلو چوری میں ملوث دو خواتین روبینہ نرگس اور سحرش کوگرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے چوری شدہ رقم ساڑھے تین لاکھ روپے اور طلائی زیورات برآمد کرلئے گئے۔ ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں