راولپنڈی :14ملزمان گرفتار 6پستول،چرس ،شراب بر آمد

راولپنڈی :14ملزمان گرفتار   6پستول،چرس ،شراب بر آمد

پولیس نے 14ملزمان کو گرفتار کر کے 6پستول، 1رائفل، 690 گرام چرس، 16لٹر کھلی اور 2بوتل شراب برآمد کر لی

راولپنڈی (خبرنگار) صدر بیرونی پولیس نے 5ملزمان رحمان ،علی، عبدالجبار،جہانزیب اور زوہیب کو گرفتار کر کے 5پستول برآمد کرلئے، وارث خان پولیس نے عکاش، کہوٹہ نے تسنیم کو گرفتار کر کے 1رائفل برآمد کر لی، نصیرآباد پولیس نے غلام جابر سے 320گرام چرس، روات نے نعمان سے 220 گرام چرس، ویسٹریج نے سید بادشاہ سے 150 گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے حبیب الرحمان سے 7لٹر شراب برآمد کر لی۔، ریس کورس نے محمد ریاض سے 4لٹر شراب، کلرسیداں نے طیب حبیب سے 5لٹر شراب جبکہ گنجمنڈی پولیس نے منور علی سے 2بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں