وزیراعظم ہائو س مظفرآباد کو کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ بنانیکا فیصلہ

وزیراعظم ہائو س مظفرآباد کو کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ بنانیکا فیصلہ

وزیراعظم آزادکشمیر سردارعبدالقیوم نیازی کا وزیراعظم ہائو س مظفرآباد کی عمارت کو کشمیرانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے وقف کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (خاور نواز راجہ) انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو بنانے کے حوالے سے وزیراعظم ہائوس مظفر آباد کی اراضی، کمروں سمیت دیگر تفصیلات وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیں، جن کی منظوری کے بعد وزیراعظم ہائوس مظفرآباد کو آزادکشمیر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنانے کا باضابط اعلان کیا جائے گا، ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم آزادکشمیر نے ریاست میں دل کے بڑھتے ہوئے امراض کے پیش نظر مظفرآباد میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم ہائوس مظفرآباد کو انسٹیٹیوٹ کیلئے وقف کردیا جائے گا۔ جس کی منظوری کیلئے وزیراعظم آزادکشمیر نے وزیراعظم عمران خان کو تفصیلات بھجوا دیں، وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا باضابط اعلان کیا جائے گا ، عوامی حلقوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر کے اس فیصلے کو سراہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں