کروڑوں کے ترقیاتی کام خدمت کا منہ بولتا ثبوت، غلام سرور

کروڑوں کے ترقیاتی کام خدمت کا منہ بولتا ثبوت، غلام سرور

یوسی پڑیال میں جلسہ سے خطاب، ملک ایوب اور اسلم برادری سمیت پی ٹی آئی میں شامل

اڈیالہ (نامہ نگار) 35سال راج کر نے والے چونترہ کو کچھ نہیں دے سکے، کروڑوں کے ترقیاتی کا م عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں، پہلے بھی عوامی خدمت کی آئندہ بھی عوام کی خدمت کریں گے، آپ کے تمام مسائل آپکی دہلیز پر حل ہونگے،10 کروڑ کی لا گت سے کڑڑتا مکھیالے کی 5کلو میٹر سڑک کا افتتاح کر دیا ہے، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر غلام سرور خان اور سابق امید وار پی پی 10چودھری افضل نے یونین کونسل پڑیال کے گاؤں میں جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا ، وفاقی وزیر غلام سرور خان نے خوبصورت پیغام دیا آپ سب لڑائی جھگڑے چھوڑ کرایک ہو جائیں محبت اور امن سے مل جل کر رہیں ملک ایوب ملک اسلم نے اپنی برادری کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی اور غلام سرور خان اور چودھری محمد افضل سابق امیدوار پی پی 10پر اعتماد کا اظہار ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں