جناح اقبال سائوتھ ایشین فورم کے زیراہتمام یوم اقبال کی تقریب
یوم اقبال کی تقریب کے سلسلے میں جناح اقبال ساؤتھ ایشین فورم کے زیراہتمام معاشرے کے محروم و مجبور طبقے کے لوگوں بشمول بیواؤں، بزرگ شہریوں، یتیم طلباء اورسفید پوش خاندانوں کو گرم لحاف دئیے گئے
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) گزشتہ روز انجمن فیض الاسلام فیض آباد مرکزکے میاں حیات بخش ہال میں ’’لحاف تحائف تقسیم‘‘ کی دوسری تقریب ہوئی۔ سابق وفاقی سیکرٹری مظفر ایم قریشی مہمان خصوصی تھے جبکہ تھنکرز فورم آف پاکستان کے کرنل بختیار حکیم نے تقریب کی صدارت کی۔