مری :یوم آزادی پر بہترین تزئین و آرائش ، انعامات تقسیم

مری :یوم آزادی پر بہترین تزئین و آرائش ، انعامات تقسیم

مہمان خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ چنار ڈویژن میجر جنرل واجد عزیز تھے

مری(نمائندہ دنیا )پاک فوج کے چنار ڈویژن کی جانب سے یوم آزادی پر بہترین تزئین و آرائش اور چراغاں کرنے والے سرکاری و نجی عمارتوں کے مالکان کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ چنار ڈویژن میجر جنرل واجد عزیز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،نجی عمارتوں کی بہترین آرائش اور چراغاں پر پہلا انعام ایمبیسڈر ہوٹل کے مالک عمیرجاوید عباسی کو 5 لاکھ روپے نقد اور اعزازی شیلڈ دی گئی جبکہ دوسرا انعام فاران ہوٹل کے مالک حاجی خلیل احمد کو ڈھائی لاکھ روپے اور شیلڈ دی گئی، تیسرا انعام الماز ہوٹل کے مالک حاجی اسد خان کودیا گیا، سرکاری عمارتوں کی سجاوٹ پر ریسکیو 1122مری کو اول، مری آرٹس کونسل کو سیکنڈ انعام دیا گیا ، تقریب تقسیم انعامات میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران کے علاوہ دیگر سرکاری و نجی شخصیات نے بھی شرکت کی،تقریب میں وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی ڈاکٹر حبیب حسین، اسسٹنٹ کمشنر مری محمد عمر مقبول، میاں خالد ڈائریکٹر پی آر او پی سی بھوربن سمیت مختلف محکمہ جات کے افسران، سول سوسائٹی مری کے نمائندگان اور صحافیوں نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں