راولپنڈی، پلیئرز ہاسٹل کا تعمیراتی کام شروع ہو چکا، راشد شفیق

راولپنڈی، پلیئرز ہاسٹل کا تعمیراتی کام شروع ہو چکا، راشد شفیق

لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں جدید ہاسٹل پر 10کروڑ روپے لاگت آئیگی،عالمی معیار کا سوئمنگ پول بھی بنایا جائیگا، شیخ رشید آئندہ ہفتے سنگ بنیاد رکھیں گے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول شیخ راشدشفیق نے کہا ہے کہ لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں 10کروڑ روپے کی لاگت سے 100کھلاڑیوں کی رہائش کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ پلیئرز ہاسٹل کاتعمیراتی کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ 10کروڑ روپے کی لاگت سے عالمی معیارکا سوئمنگ پول بنایا جائے گا، وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد آئندہ ہفتے سنگ بنیاد رکھیں گے۔ لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس کے دورے کے موقع پر ڈی ایس او شمس توحید عباسی اور کوچ شفقت نیازی نے انہیں پلیئرز ہاسٹل اور سوئمنگ پول کے حوالے سے بریفنگ دی۔ شیخ راشد شفیق نے کہاکہ سوئمنگ پول کی منظوری پر ہم وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں، مذکورہ منصوبے جلد ازجلد مکمل کیے جائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں