مودی جدھر بھی جائے گا،پیچھا کرو ں گا،بیرسٹر سلطان

مودی جدھر بھی جائے گا،پیچھا کرو ں گا،بیرسٹر سلطان

عمران خان کشمیر یوں کے سفیر ، انہی کی قیادت میں مسئلہ کشمیر حل ہوگا ، اجتماع سے خطاب

راولاکوٹ (آن لائن )صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا ہے مودی جدھر بھی جائے گا اس کاپیچھا کرو ں گا، عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں، ان کی قیادت میں ہی مسئلہ کشمیر حل ہوگا ،وہ اتوار کے روز کرنل شوکت مظفر مرحوم کی برسی پر ان کے آبائی گائو ں شوکت آباد میں ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ میں صوبے کا نہیں آزادی کے بیس کیمپ کا صدر ہوں ،پونچھ میڈیکل کالج کی عمارت کا کام جلد شروع ہو جائے گا، دریں اثنا جے کے پی پی کے سابق ٹکٹ ہولڈر محمود اقبال کے حقیقی بھتیجے شازیب شبیر کے ظہرانے میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ن لیگ کی آزاد کشمیر حکومت کے وزیر اعظم فاروق حیدر اور سپیکر شاہ غلام قادر میرے پاس آئے کہ گلگت کو پاکستان کا صوبہ بنائے جانے پر اس وقت کی حکومت پاکستان کے اس اقدام کی حمایت کروں تب میں نے انکار کر دیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں