حسن ابدال، جی ٹی روڈ پر حادثہ، 8افراد شدید زخمی
حادثہ ہائی ایس اور ڈمپرکے درمیان ہوا، بعض زخمی راولپنڈی ریفر
حسن ابدال (نمائندہ دنیا) جی ٹی روڈ پر ہائی ایس اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8افراد زخمی، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے بعض افراد کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا، حادثہ تھانہ صدر حسن ابدال کی حدود میں پیش آیا۔ ہائی ایس میں سوار 8افراد جن میں صدیق ولد دوست محمد، فاروق ولد مکمل خان، شیر علی ولد گل محمد، ضابط خان ولد گل محمد، محمود خان، خالد شاہ ولد محسن شاہ اور آفتاب ولد شمشاد شامل ہیں زخمی ہو گئے۔