مری :اراضی کے تنازع پر فائرنگ ،1شخص جاں بحق ،دوسرازخمی

مری :اراضی کے تنازع پر فائرنگ ،1شخص جاں بحق ،دوسرازخمی

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم موقع پرپہنچ گئی ،پولیس کو آگاہ کردیا گیا

مری(نمائندہ دنیا )نواحی علاقہ نیومری کلہ بٹ کے مقام پر اراضی کے تنازع پر جھگڑا، فائرنگ سے 45 سالہ محمدرمضان گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 66سالہ محمدظہیر شدید زخمی ہوگیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122مری کی امدادی ٹیم دو ایمرجنسی ایمبولینسوں کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئی جبکہ مقامی پولیس چوکی کو بھی آگاہ کردیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں