تاجر کیساتھ ڈکیتی کا ملزم ڈرائیور نکلا ،رقم سوادوکروڑبر آمد

تاجر کیساتھ ڈکیتی کا ملزم ڈرائیور نکلا ،رقم سوادوکروڑبر آمد

سہالہ پولیس نے ڈرائیور کو ساتھی ملزم سمیت گرفتار کرلیا ،مقدمہ درج

اسلام آباد (خبر نگار) سہالہ پولیس نے اپنے ہی تاجر مالک کو گن پوائنٹ پر ہاتھ پاؤں باندھ کر لوٹنے والے ڈرائیور کو ساتھی ملزم سمیت گرفتار کر کے لوٹی گئی نقدی دو کروڑ پچیس لاکھ روپے برآمد کر لئے ، تفصیلا ت کے مطابق بحریہ ٹائون فیز ٹو کے رہائشی محمد عمران نے درخو است دی کہ وہ راجہ بازار میں حمزہ پرائز با نڈ کے نام سے کا ر و با ر کر رہا ہے ، گزشتہ شب دو کر وڑ پچاس لاکھ روپے تھیلوں میں ڈال کراپنی جیپ پر ڈرائیو ر ارسلان رزاق کے ساتھ گھر کیلئے روانہ ہوا، جب بحر یہ ٹا ؤن فیز 4گیٹ پر پہنچے تو ڈرائیور نے گا ڑ ی روک دی، گا ڑ ی رکتے ہی ایک نامعلو م شخص گاڑی میں داخل ہو گیا ،ڈرائیور جو کہ ملزم کے ساتھ ملا ہو ا تھا گا ڑ ی پمپ چکیا ں کے قریب لے گئے اور کپڑے سے اس کے ہاتھ پاؤں باندھ کر گا ڑ ی سے کیش موبائل فون لے کر فرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں