اسلامی یونیورسٹی:نمایاں اساتذہ و طلبہ کے اعزاز میں تقریب

 اسلامی یونیورسٹی:نمایاں اساتذہ و طلبہ کے اعزاز میں تقریب

صدر جامعہ ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے انہیں اعزازی شیلڈز اور تعریفی اسناد عطا کیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام رواں سال اعلیٰ کامیابیاں سمیٹنے والے اساتذہ و طلبہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں صدر جامعہ ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے اعزازی شیلڈز اور تعریفی اسناد عطا کیں، فیصل مسجد کیمپس میں منعقدہ تقریب میں جامعہ کے 7اساتذہ کو صدر جامعہ نے شیلڈز اور اسناد عطا کیں جنہوں نے سٹینفورڈ یونیورسٹی کی دنیا کے بہترین 2 فیصد سائنسدانوں کی فہرست میں جگہ بنائی ہے ، ان اساتذہ میں سے 6کا تعلق شعبہ ریاضی وشماریات سے تھا، جن میں ڈاکٹر رحمت الٰہی، ڈاکٹر طارق جاوید، ڈاکٹر محمد ساجد، ڈاکٹر احمد ذیشان، ڈاکٹر طاہر محمود اور ڈاکٹر ناصر علی شامل تھے جبکہ ساتویں فیکلٹی ممبر ڈائریکٹر جنرل بین الاقوامی ادارہ براے اسلامی اقتصادیات ڈاکٹر عبدالرشید تھے ، تقریب میں عالمی مقابلہ حسن قرات کے فاتح طالب علم حسن علی کاسی کو بھی اعزازی شیلڈ اور سند عطا کی گئی جبکہ بطور(سابق) نائب صدر خواتین کیمپس خدمات سرانجام دینے پر ڈاکٹر فرخندہ ضیا کو بھی یادگاری شیلڈ دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں