محفل میلا د مصطفی میں روح پرور مناظر ، گلہائے عقیدت پیش

محفل میلا د مصطفی میں روح پرور مناظر ، گلہائے عقیدت پیش

محفل کے اختتام پرملک کی سلامتی ، ترقی اور امت کیلئے دعا ،مقررین کا خراج عقیدت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سیاسی و سماجی شخصیت ملک مہربان کی رہائش گاہ پر سالانہ محفل میلا د مصطفی کا انعقاد ہوا جس میں سجادہ نشین گولڑہ شریف عطا الحسن گیلانی ،علامہ عمر حسن رازی ، سابق ڈپٹی مئیر ذیشان علی نقوی ، قاری محمد اشفاق ، قاری محمد اشرف ، قاری عادل ، نعت خوان محمد سہیل عباسی ، محمد عمیر ریاض ، وصی عبا س عطاری اور ملک نازک ، ملک علی شان ، ملک رازق ، ملک فیاض ، ملک طارق ودیگر سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،محفل میلاد مصطفی میں نبی آخر الزماں حضرت محمد کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے جبکہ مقررین نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ اخلاق حسنہ و سیرت طیبہ کے اعتبار سے وہ منور آفتاب ہے جس کی ہرجھلک میں حسن خلق نظر آتا ہے ،محفل میلاد کے اختتام پرملک کی سلامتی ، ترقی اور امت کیلئے دعا کی گئی اور شرکا کی تواضع لنگر سے کی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں