راولپنڈی ضلع کے 803سکولز کا ڈیٹا سسٹم سے ڈیلیٹ

راولپنڈی ضلع کے 803سکولز کا ڈیٹا سسٹم سے ڈیلیٹ

ای لائسنس کی فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ 29 نومبر مقرر ہے ، اعظم کاشف

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اعظم کاشف نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان کو ایک آڈیو میسیج کے ذریعے ضلع بھر کے تمام سکول مالکان کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے پیغام پہنچانے کا کہا ہے کہ 803 سکولز نے اب تک اپنا ڈیٹا ویریفائی نہیں کیا ان کا ڈیٹا سسٹم سے ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے جن تعلیمی اداروں نے اپنے ڈیٹا کی تصدیق کرلی ہے اور ابھی تک فیسیں جمع نہیں کروائیں ان کے لئے ای لائسنس کی فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ 29 نومبر مقرر کی گئی ہے ، انہوں نے متنبہ کیا کہ پہلے سے جاری ہر قسم کی رجسٹریشن ختم کردی گئی ہے اور صرف محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے متعارف کروائی گئی PEPRIS آن لائن رجسٹریشن قابل قبول ہوگی اب ای لائسنس کا حصول ہی رجسٹریشن تصور کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں