آئمہ مساجد کے لئے تربیتی ورکشاپ ، سینکڑوں علما کی شرکت

آئمہ مساجد کے لئے تربیتی ورکشاپ ، سینکڑوں علما کی شرکت

ورکشاپ میں ڈاکٹر فہیم ، ڈاکٹر طاہر، انور شاہ، نواب بادشاہ اور حمزہ مصطفائی کا اظہار خیال

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )محفوظ شہید فائونڈیشن کے تعاون سے آئمہ مساجد کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں جڑواں شہروں کے سینکڑوں علما نے شرکت کی ،ورکشاپ میں نامور سماجی ماہرین اور ممتاز معیشت دانوں ڈاکٹر فہیم خان، ڈاکٹر طاہر خان ڈاکٹر انور شاہ، ڈاکٹر نواب بادشاہ ، ڈاکٹر حمزہ مصطفائی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد مساجد کو عبادت گاہ کے ساتھ ایک ایسے سماجی مرکز رحمت و خیر میں تبدیل کرنا ہے جو عوام کی تعلیم، صحت اور روزگار کے حصول میں مدد اور مفید علم و معلومات تک رسائی میں قائدانہ کردار ادا کرسکے ، ورکشاپ میں علامہ گلزار نقشبندی، ماہر امور سی پیک خالد محمود، اسلم الوری ، زبیر گلزار ، شبیر حسین شاہ نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں