اوپی ایف سکول کے بس کرایہ میں 50فیصد اضافہ

اوپی ایف سکول کے بس کرایہ میں 50فیصد اضافہ

کم سے کم کرایہ تین ہزارروپے مقرر،نئے کرایہ کااطلاق یکم دسمبر سے ہوگا

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن سکول سسٹم (او پی ایف )نے اسلام آباد کیلئے طلبہ کے بس کرایہ میں 50فیصد اضافہ کردیا، اوپی ایف سکول کے احکاما ت کے مطا بق اسلام آباد کیلئے بس کا کم سے کم کرایہ تین ہزارروپے کردیا گیاہے ، نئے کرایہ کااطلاق یکم دسمبر سے ہوگا اسلام آباد میں8کلومیٹر تک کابس کاکرایہ فی طالب علم دو ہزار سے بڑھا کر تین ہزار روپے اور 8کلومیٹر سے 16 کلومیٹر تک کرایہ تین ہزار سے بڑھا کر چار ہزار اور 16کلومیٹر سے زائد پر چار ہزار روپے سے بڑھا کر 5ہزار روپے کردیا گیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں