چین پاکستان سلک روڈ انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرک پاور کا افتتاح

چین پاکستان سلک روڈ انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرک پاور کا افتتاح

انسٹی ٹیوٹ کا مقصد زیڈ ای پی سی اور یو ای ٹی لاہور کے مابین تحقیق کو مضبوط بنانا ہے

اسلام آ باد ( خصوصی وقائع نگار ) چین پاکستان سلک روڈ انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرک پاور کا افتتاح کر دیا گیا ، الیکٹرک پاور انسٹی ٹیوٹ کا مقصد زیڈ ای پی سی اور یو ای ٹی لاہور کے درمیان الیکٹرک پاور ٹیکنالوجی میں مواصلات اور تحقیق کو مضبوط بنانا ہے ،چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق انسٹی ٹیوٹ کی آن لائن افتتاحی تقریب چین کے ژینگ زو الیکٹرک پاور کالج (ZEPC) اور پاکستان کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET) لاہور میں ایک ساتھ ہوئی،الیکٹرک پاور انسٹی ٹیوٹ کا مقصد زیڈ ای پی سی اور یو ای ٹی لاہور کے درمیان الیکٹرک پاور ٹیکنالوجی میں مواصلات اور تحقیق کو مضبوط بنانا ہے ،زیڈ ای پی سی کے صدر یانگ جیانہوا نے آن لائن دستخطوں کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرک پاور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) میں حصہ لینے والے ممالک اور خطوں کے درمیان پیشہ ورانہ تعلیم کے عوام سے عوام کے تبادلے کو فروغ دے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں