ڈاکے، چوریاں : شہری 3گاڑیوں،2موٹر سائیکلوں، لاکھوں کی نقدی، زیورات سے محروم

ڈاکے، چوریاں : شہری 3گاڑیوں،2موٹر سائیکلوں، لاکھوں کی نقدی، زیورات سے محروم

کراچی کمپنی کے ایک گھر میں 15لاکھ کا ڈاکا ، مارگلہ میں ڈاکو ایک دفتر سے 9لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کرلے گئے ،سبزی منڈی کی حدود میں دو خواتین گھریلو ملازمین نے ایک گھر سے پانچ لاکھ روپے کے زیورات چرا لئے ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے

اسلام آباد (خبر نگار ) چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو 3 گاڑیوں،2موٹر سائیکلوں ،لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات ،موبائل فونوں اور دیگر سامان سے محروم کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق تھانہ سہالہ کی حدود سے جواد رفیق، آبپارہ سے رضوان اور آئی نائن سے عبدالغفور کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں جبکہ تھانہ کراچی کمپنی کی حدود سے فہد بشیر اور رمنا سے محمد علی کے موٹر سائیکل چور لے اڑے ،کراچی کمپنی کی حدود میں محمد علی کے گھر داخل ہو کر چار ملزمان نے 15لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور زیورات وغیرہ چھین لئے ،آئی نائن میں عرفان عزیز سے دس ہزار روپے کی نقدی اور پرس چھین لیا گیا جبکہ مارگلہ میں ذیشان تنویر کے دفتر میں گھس کر نامعلوم ملزم نے نقدی اور موبائل فون مالیتی9لاکھ روپے چھین لئے ، تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں سلیم اختر کے گھر سے دوگھریلو ملازمین نے پانچ لاکھ روپے مالیت کے زیورات چرا لئے ،تھانہ آبپارہ کی حدود میں چہلم کے جلوس میں سید نقی شاہ کی بیوی کا پرس جس میں 50ہزار روپے مالیت کا موبائل فون تھا چوری کر لیا گیا،یہ واقعہ 27ستمبر کو پیش آیا تاہم وفاقی پولیس نے 27نومبر کو دو ماہ بعد مقدمہ درج کر لیا،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں