راولپنڈی، منی پٹرول پمپ میں آتشزدگی، دکان، کار جل گئی

راولپنڈی، منی پٹرول پمپ میں آتشزدگی، دکان، کار جل گئی

برف خانہ چوک میں لگی آگ سے گھرکے دوکمرے متاثر، موٹرسائیکل بھی جل گیا،ایک گھنٹے کی کوششوں سے آگ پر قابو پایا گیا، آتشزدگی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی

راولپنڈی (خبر نگار) تھانہ ریس کورس کے علاقہ برف خانہ چوک میں منی پٹرول پمپ میں آگ لگنے سے کار، موٹر سائیکل، دکان اور ایک گھر جل گیا۔ ایک گھنٹے کی کوششوں سے آگ پر قابو پایا گیا ریسکیو 1122کے مطابق نامعلوم وجہ سے پٹرول ایجنسی میں آگ لگی۔ جس سے متعلقہ دکان کیساتھ ساتھ 1بائیک، 1کار، دکان کے ساتھ والا گھر کا ایک کمرہ گراؤنڈ فلور اور ایک فرسٹ فلور پر تھا متاثر ہوا۔ ریسکیو آپریشن میں متعدد گاڑیوں نے حصہ لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں