مری قتل، ورثاء کا احتجاج، مذاکرات کے بعد سڑک کھول دی

 مری قتل، ورثاء کا احتجاج، مذاکرات کے بعد سڑک کھول دی

پولیس نے گزشتہ روز مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ مری کے علاقے میں مقتول رضیم کے ورثاء کا احتجاج، ایس ایچ او مری اور پولیس ٹیم نے ورثاء کے ساتھ مذاکرات کئے جس کے بعد سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی، گزشتہ روز پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی مرکزی ملزم ادریس کو حراست میں لے لیا تھا، واقعہ کا مقدمہ گزشتہ روز تھانہ مری میں درج کیا گیا، ایس ایچ اومری نے بتایا کہ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ایس پی صدر کامران عامر کا کہنا تھا کہ تمام زاویوں پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کوگرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں