جی بی انویسٹ انیشیٹو کا باقاعدہ آغاز ، این پی سی میں تقریب
انیشیٹو کا مقصد گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کو متحرک کرنا ہے ، عامر ظفر درانی، نصرفدین روپانی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) جی بی انویسٹ انیشیٹو کا مقصد گلگت بلتستان میں نجی شعبے پر اثر انداز ہونے والی سرمایہ کاری کو متحرک کرنا ہے ،2022 سے 2023 تک جی بی انویسٹ انیشیٹیو سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ عالمی کارپوریٹ، مالیاتی، ترقیاتی اور پبلک سیکٹر کی تنظیموں کے سٹیک ہولڈرزکو شامل کرکے تقریباً 100 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، جی بی انویسٹ انیشیٹو سیاحت، قابل تجدید توانائی، معدنیات اور کان کنی، تجارت اور کامرس، زرعی کاروبار اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب اور سہولت فراہم کرے گا، ان خیالات کا اظہار روپانی فائو نڈیشن ،پاکستان انسٹیٹیو ٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس، ری اینرجیا اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے نمائندگان عامر ظفر درانی، نصرفدین روپانی، ڈاکٹر ندیم الحق، سید جلال، فہیم جہانگیر اور ڈاکٹر محمد نعیم خان نے این پی سی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،روپانی فائو نڈیشن ،پاکستان انسٹیٹیو ٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس، ری اینرجیا اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے جی بی انویسٹ انیشیٹو کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے ،افتتاحی تقریب میں چاروں اداروں کے رہنمائو ں نے جی بی انویسٹ انیشیٹو کے بارے میں صحافیوں کو بریف کیا۔