فاٹا کو ضم کرنیکا فیصلہ قبول نہیں کرینگے ،قبائلی عمائدین
پرانا قبائلی نظام بحال کیا جائے، قبائلی عوام کو حب الوطنی کی سزا نہ دی جائے
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) قبائلی جرگہ کے عمائدین نے کہا ہے کہ وہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا حکومتی فیصلہ کسی صورت قبول نہیں کرینگے ، فاٹا میں پرانا قبائلی نظام بحال کیا جائے ،، قبائلی عوام کو حب الوطنی کی سزا نہ دی جائے ، قبائلی جرگہ کے عمائدین حاجی باز گل سابق ایم این اے ، چیئرمین محمد حسین، نواب فضل کریم، ملک جاوید، ملک نور زمان و دیگر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا کے عوام کو اعتماد میں لئے بغیر اسے خیبر پختونخوا میں ایک خود ساختہ اور غیر آئینی طریقے سے جلد بازی میں ضم کیا گیا ہے ، پچانوے فیصد قبائلی عوام فاٹا کے کے پی میں انضمام کو مسترد کرتے ہیں،حکومت اکثریت کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اس فیصلے کو واپس لے اور ہمارا پرانا قبائلی نظام بحال کیا جائے ۔