جڑواں شہروں میں 44 وارداتیں، ملزمان چار گاڑیاں،18 موٹرسائیکل لے گئے

جڑواں شہروں میں 44 وارداتیں، ملزمان چار گاڑیاں،18 موٹرسائیکل لے گئے

شہری ایک کروڑ سے زائد مالیت کے زیورات، نقدی ،موبائل فونوں اوردیگر قیمتی اشیاسے محروم ،ویسٹریج میں 48لاکھ کی قفل شکنی ،ڈاکوئوں نے ایئر پورٹ کے علاقے میں ایک دکان سے 30ہزار ،فیکٹری سے ایک لاکھ اسی ہزارروپے چھین لئے ،مقدمات درج

راولپنڈی،اسلام آباد ،مری (خبرنگار،نمائندہ دنیا ) جڑواں شہروں میں 44 مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو چار گاڑیوں ،18 موٹرسائیکلوں ، ایک کروڑ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، نقدی ،موبائل فونوں اوردیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیاگیا، پیرودھائی سے نبیل،بنی سے سلیمان، ہنی رشید، حسن ، نیوٹائو ن سے عابد،صادق آباد سے شکیل ،کلیم اللہ ،کینٹ سے عمر فتح، آراے بازار سے حسن اقبال ، ریس کورس سے سہیل ، مورگاہ سے گل باز خان، صدربیرونی سے غفور،روات سے اسامہ ،سبزی منڈی سے مبشر سلیم ،آئی نائن سے احمد مستجاب اور کوہسار سے مدثر اقبال کے موٹر سائیکل چوری کرلئے گئے جبکہ سو ل لائن سے عبدالرحمن کی گاڑی ، موبائل فون اور نقدی ، ایئر پورٹ سے حماد ،صدر بیرونی سے عامر سے موٹرسائیکل چھین لئے گئے ، ادھر ویسٹریج میں عابدہ کے گھر کے تالے توڑ کر دو لاکھ نقدی ،طلائی زیورات مالیتی48لاکھ روپے ، ریس کورس میں سلیم قریشی کے گھر کے تالے توڑ کر سات لاکھ روپے اور ایک ٹیبلٹ چور لے اڑے ، دوسری جانب ایئرپورٹ کے علاقے میں ظفرکی چکن شا پ سے تین ڈاکوئوں نے تیس ہزارروپے اور موبائل فون جبکہ عدنان کی فیکٹری میں داخل ہونے والے تین ڈاکوئوں نے ایک لاکھ اسی ہزارروپے چھین لئے ، میراجان اور عمرفاروق نے سلیمان سے دھوکا دہی کرتے ہوئے گاڑی امانتاً لی اور واپس کرنے یا گاڑی کی دی گئی رقم دینے سے انکار کردیا، ادھر مری میں ہیڈماسٹر ذوالفقار شاہ کی مہران گاڑی چور لے اڑے ،ثاقب عباسی نے آبپارہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری مہران کار گھر سے چوری کر لی،زاہد خان نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرا رکشہ گھر کے باہر سے چوری کر لیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں