جڑواں شہروں سے 8شہری اغوا

جڑواں شہروں سے 8شہری اغوا

جڑواں شہروں میں مختلف علاقوں سے 2کم سن بچیوں، 2شادی شدہ خواتین، 2جوانسالہ لڑکیوں اور 2لڑکوں کو اغوا کر لیا گیا

راولپنڈی، اسلام آباد (خبرنگار) ریس کورس کے علاقے سے یعقوب کی بہو (ب)، مورگاہ سے عتیق کے بھائی احمد، گوجرخان سے جنید کی اہلیہ (ط) کو دو کم سن بیٹیوں، روات میں اشفاق کی ہمشیرہ (م) کو شاہد سمیت چار افراد، کلر سیداں سے شہزاد کی ہمشیرہ (س) جبکہ آبپارہ کے علاقے سے 14سالہ عبداللہ کو اغوا کر لیا گیا، ادھر آئی نائن پولیس کو انعم کرسٹینا نے بتایا کہ کامران نے اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی ہے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں