ناخلف بیٹوں نے 92سالہ ماں کو گھر سے نکال دیا ،مقدمہ درج

ناخلف بیٹوں نے 92سالہ ماں  کو گھر سے نکال دیا ،مقدمہ درج

ریس کورس پولیس نے 92سالہ ماں کو گھر سے نکالنے والے دو ناخلف بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

راولپنڈی (خبرنگار) سکینہ بی بی نے پولیس کوبتایاکہ اسکی عمر تقریباً 92 سال ہے ،بیٹوں نے مجھے کہا کہ مکان ہمارے نام پر کرادو لیکن میں نے انکی بات نہیں مانی تو انھوں نے مجھے دھکے مار کر اپنے مکان سے نکال دیا۔ اور دھمکیاں دیتے ہیں ،اب دردر کی ٹھوکریں کھا رہی ہوں میرا مکان دونوں بیٹوں عبدالرئوف اور طارق محمود سے خالی کرایا جائے ، پولیس نے دونوں ناخلف بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں