ہر ڈھوک میں سکول، کالج بنا دئیے، راشد شفیق

ہر ڈھوک میں سکول، کالج بنا دئیے، راشد شفیق

حلقہ 60اور 62شرح خواندگی کے حوالے سے صوبہ میں پہلے نمبر پر آگئے ، خطاب

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری انسداد منشیات شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ راولپنڈی اور گردونواح کی بچیوں کیلئے 3یونیورسٹیز، ہر ڈھوک میں بچیوں کا ایک ایک سکول اور کالج بنا دیا، تعلیمی اداروں کے قیام کے بعد راولپنڈی کا حلقہ 60اور 62شرح خواندگی کے حوالے سے صوبہ میں پہلے نمبر پر آگئے، وہ دارارقم سکول ویسٹریج کیمپس کے حفظ قرآن، گریجویشن اور تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے تھے۔ دارارقم سکول کے ڈائریکٹر ملک اظہر محمود، معاذن سکول سسٹم کے چیئرمین الطاف بٹ، آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر ابرار احمد کے علاوہ حفظ کرنے والے بچوں اور بچیوں کے والدین کی کثیر تعداد تقریب میں شریک تھی۔ تقریب 136حفاظ کو اسناد دی گئیں۔اب بچیاں اپنے قریب کے سکول،کالج اور یونیورسٹی میں جاکر اپنا تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں گی، پنجاب ہاؤس میں آئی ٹی یونیورسٹی قائم کرنے کے لئے ہوم ورک شروع کر دیا گیا ہے ،

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں